ڈپٹی کمشنر باسکٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

منگل 25 اگست 2015 15:20

ڈپٹی کمشنر باسکٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء )ڈپٹی کمشنر باسکٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیاہے ،افتتاحی میچ میں ایبٹ آباد کی ٹیم نے ہری پور کو ہراکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر)خالد محمود تھے جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایاگیاانکے ہمراہ ڈی ایس او میر بشر خان بھی موجود تھے۔ڈی ایس او ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مانسہرہ،ہری پور،ایبٹ آباد کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ایبٹ آباد اور ہری پور کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا۔جسمیں ایبٹ آباد کی زمیندار کلب نے 78-35سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ایبٹ آباد کی جانب سے بلال اور حسن نے بہترین کھیل پیش کیا جسکے بدولت انہیں کامیابی نصیب ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر)خالد محمود نے کہاکہ کھیل کھود انسان کیلئے مفید ثابت ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کھیلوں پربھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایبٹ آباد کھیلوں کے انعقاد کیلئے انتہائی موزوں مقام ہے جہاں پر زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ ہونے چاہئے ۔