خو شحال کرکٹ ٹور نامنٹ ‘شاہ پور الیون نے کیڑ ئی الیون کو فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

منگل 25 اگست 2015 15:20

خو شحال کرکٹ ٹور نامنٹ ‘شاہ پور الیون نے کیڑ ئی الیون کو فائنل میں سنسنی ..

بشام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء ) خو شحال کرکٹ ٹور نامنٹ کا فائنل شاہ پور الیون نے کیڑ ئی الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہر ا کر فائنل میچ کی ٹرا فی اپنے نام کر لی، مین آف دی میچ شاہ پور الیون کی ٹیم کے مجید قرار پا ئے، جنہوں نے سات رنز دے کر تین کھلا ڑیوں کو آوٹ کیا، فائنل میچ کے مہمان خصو صی ڈی پی او شانگلہ فیصل شہزاد تھے ، جنہوں نے کیڑ ئی الیو ن کے ٹیم کی بہترین کار کر د گی کر نے پر انہیں دل جیتنے والی ٹیم جبکہ شاہ پور ٹیم فائنل میچ جیتنے پر مبارک باددی۔

تفصیلات کے مطابق کروڑہ میں منعقدہو نے والے خو شحال کرکٹ ٹور نا منٹ اختتام پذ یر ہوا ، ٹور نامنٹ میں شانگلہ کے مختلف علا قوں سے 24ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں کیڑ ئی الیون اور شاہ پور الیون کی ٹیمیں فائنل میں پہنچی اور فائنل میں ان کا انتہا ئی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، فائنل میچ میں ٹا س جیت کر پہلے کھیلتے ہو ئے کیر ئی الیون نے مقررہ دس اوورز میں 95رنز کا ہد ف دیا مخالف ٹیم ٹارگٹ کا تعاقب کر تے ہو ئے اخری اوور میں شاہ پور الیون کی ٹیم کو 19رنز در کار تھے جو شاہ پور الیون کی ٹیم نے انتہا ئی زبردست مقابلے کے بعد پانچویں بال پرپوری کر دی، فائنل میچ میں شاہ پور الیون کے مجید مین آف دی میچ قرار پا ئے ،اس مو قع یو سی اوپل کے تحصیل ناظم محمد عارف، ضلعی کونسلر الطاف گلاب شاہ پوری، محمد داوود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس مو قع پر وقار احمدآر گنائزنگ ٹیم کیلئے تین ہزار ، محبوب الرحمن نے پانچ، ناظم محمد عارف نے 15ہزار اور ڈی پی او شانگلہ نے 25ہزار روپے کا نقد اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اخر میں ضلعی پو لیس آفیسر شانگلہ فیصل شہزاد نے وننگ ٹیم کو ٹر افی دی اور نوجوانوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ آج سے تین چار سال پہلے میں بھی ایک کرکٹر تھا اور آج ان نوجوانوں کو دیکھ کر مجھے اپنی بچپن یاد آگئی۔ میچ میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی اور فائنل میچ سے خوب لطف اندوز ہو ئے۔

متعلقہ عنوان :