پاکستان کبڈی ٹیم کے جونیئر کیمپ کیلئے فیصل آباد ڈویژن کے 25 کھلاڑیوں کو سلیکشن کیمپ میں رپورٹ کرینگے
منگل 25 اگست 2015 15:20
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)پاکستان کبڈی ٹیم کے جونیئر کیمپ کے لیے فیصل آباد ڈویژن کے 25 کھلاڑیوں کو سیلکشن کیمپ میں رپورٹ کرنے کے لیے جمعہ کو اسلام آباد جائیں گے۔ عالمی کبڈی مبصر محمد طیب گیلانی سیکرٹری جنرل ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے مطابق تربیتی کیمپ بروز ہفتہ مورخہ 29 اگست سے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام شروع ہوگا۔
جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپورموقع فراہم کیا جائے گا ۔ منتخب کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ اور ماہرین کی زیر نگرانی بہترین ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔ منتخب کھلاڑیوں میں عاطف مبین،فیضان علی ،علی حیدر،عثمان علی ،اسرار علی ،محمد الیاس،اسامہ اصغر ،انصر علی ،محمد عثمان،محمد عمران ،محمد یاسر ،عادل علی ،محمد شاہ زیب ،محمدطلحہ فاروق ،بلال ذوالفقار،محمود احمد ،احتشام،علی رضا ،محمدطلحہ خالد،شاہ ویز ،اکرام اللہ شامل ہیں ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.