آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ امتیاز اسپورٹس اور گلشن اتحاد کی کامیابی

منگل 25 اگست 2015 15:21

آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ امتیاز اسپورٹس اور گلشن اتحاد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی 40سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچوں میں گلشن اتحاد کورنگی نے با آسانی کالونی اسپورٹس ملیر کو 4-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے ابراہیم نے دو جبکہ محمد یونس اور عنایت نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں امتیاز اسپورٹس کالا پل نے مضبوط حریف شہباز گرین کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے طارق خان اور محمد عامر نے گول اسکور کئے ۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈی ایف اے ویسٹ کے سنیئر نائب صدر عمر زادہ روغانی کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا اس موقع پر سیکریٹری ایسٹ عبید اللہ خان ،سید عثمان شاہ ،امتیاز اسپورٹس کے روح رواں عبدالعزیز،ٹورنامنٹ آرگنائزر حاجی محمد اسلام ،اجمل خٹک اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاؤن نے اورنگی ملت کو 4-2سے شکست دیدی ،رحیم محمڈن کی جانب سے محمد اکرم نے دو جبکہ امان اللہ اور محمد عرفان نے ایک ایک گول اسکور کئے اورنگی ملت کی جانب سے اشتیاق اور اشفاق نے گول اسکور کئے ۔

چوتھے میچ میں پیر بخش بلوچ نے ینگ اتحاد کورنگی کو 2-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے فدا حسین اور شوکت حسین نے گول کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سعید عالم ،محمد شفیع ،عبدالغنی کے پی ٹی ،عبدالرشید اور شکیل راجر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ میں آج اہم مقابلہ تنظیم اسپورٹس بمقابلہ ہزارہ محمڈن اور نیشنل فائٹر بمقابلہ نارتھ برادرز کے مابین ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :