پہلا آل ڈسٹرکٹ صحبت پور اسپورٹس فیسٹیول ستمبر میں ہوگا‘کرکٹ، بیڈمینٹن، ثقافتی کھیل ملاکھڑاسمیت دیگر کھیل شامل

منگل 25 اگست 2015 15:21

پہلا آل ڈسٹرکٹ صحبت پور اسپورٹس فیسٹیول ستمبر میں ہوگا‘کرکٹ، بیڈمینٹن، ..

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)پہلا آل ڈسٹرکٹ صحبت پور اسپورٹس فیسٹویل کا انعقاد ستمبر میں ہوگاجس میں کرکٹ، بیڈمینٹن، ثقافتی کھیل ملاکھڑاسمیت دیگر کھیل شامل ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل بلوچستان کی جانب سے سیکریٹری کھیل بلوچستان سردارزادہ داکٹر شعیب احمد گولہ کی خصوصی دلچسپی سے پہلا آل ڈسٹرکٹ صحبت پور اسپورٹس فیسٹویل کا انعقاد ستمبر کے پہلے ہفتے ہو گا جس میں کرکٹ، بیڈ مینٹین، ثقافتی کھیل ملاکھڑا، والی بال، فٹ بال،سنوکرسمیت دیگر کھیل شامل ہونگے ۔

قائم مقام ڈسٹرکٹ آفیسر ایاز احمد گولہ کی نگرانی میں ہونے والے پہلے ڈسٹرکٹ فیسٹویل کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جسمیں کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے آرگنائیزنگ کمیٹی تشکیل دے دی جس کے چےئرمین محمد حسین گولو ممبران میں ،محمد اقبال عباسی،ظہور احمد ،غلام نبی، وحید احمد سرکیاور محمد اسحاق شامل ہیں اور اسی طرح دیگر کھیلوں کے لیے بھی آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل کی جا رہی ہے جن کے سربراہی سپورٹ آفیسر ایازاحمد گولو کریں گے۔

(جاری ہے)

صحبت پور کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے صحبت پور میں ہونے والے اسپورٹس فیسٹویل کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ کھیلوں سے نہ صرف عوام کو تفریحی مہیا ہوگی بلکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔