الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود حلقہ این اے 154کا فیصلہ کل سنائیں گے

منگل 25 اگست 2015 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود حلقہ این اے 154کا فیصلہ کل بدھ کو سنائیں گے ‘تصادم سے بچنے کیلئے حکام نے الیکشن ٹربیونل میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق 154حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرخان ترین کی انتخابی عذرداری پر محفوظ کردہ فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود کل بدھ کوسنائیں گے۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 154 سے آزاد امیدوار صدیق خان بلوچ کامیاب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے تاہم جہانگیر خان ترین نے الیکشن ٹربیونل میں ان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہ اکہ حکومت دو سال پہلے ہی چار حلقے کھول دیتی تو دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہو جاتا جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کے حلقے کا نتیجہ 26 اگست کو آئے گا ، این اے 122 کے فیصلے کے بعد امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :