ہمارا مشن عوام کی بلاتفریق خدمت کو یقینی بنانا ہے ،چودھری واجد ایوب
منگل 25 اگست 2015 16:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)ترنول سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے چیئرمین یوسی 74 چودھری واجد ایوب نے کہاہے کہ قومی الیکشن کی طرح پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیاب ہوں گے،بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) تاریخ ساز فتح حاصل کرکے ایک بارپھر ثابت کرے گی کہ عوام کی واحدنمائندہ جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ہے-ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا-چودھری واجد ایوب نے کہاکہ میں نے اپنے علاقے کی عوام کی فلاح و بہبودکیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے علاقے کو منتخب ہونے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا-مسلم لیگی رہنمانے کہاکہ ہمارامشن عوام کی بلاتفریق خدمت کو یقینی بنانا ہے،منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دوں گا،لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کرونگا،بلدیاتی انتخابات میں عوام11مئی کی طرح پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نمائندوں کا انتخاب کریں گے-انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مقصد صرف اور صرف اقتدار کا حصول ہے جس کیلئے وہ ملکی او رعوامی مفادات کو بھی داؤپر لگا رہے ہیں،عمران خان کی خواہش پر جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایاگیا مگر وہ دھاندلی کے ثبوت نہیں دے سکے-چودھری واجد ایوب نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوامی طاقت کے بل بوتے پر اقتدار میں آئی ہے،2013ء کے الیکشن پاکستان مسلم لیگ(ن) نے نہیں کروائے اور نہ ہی نگران حکومت میں اس کا کوئی کردار تھا،اقتدار کی ہوس رکھنے والوں کی حکومت مخالف تمام سازشیں ناکام رہیں گی- چودھری واجد ایوب نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی،حکومت دہشت گردی ،نوانائی سمیت تمام بحرانوں کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقداما ت کررہی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی-
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.