شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ بول کر لڑکیوں کو متاثر کرنے کی کوشش کی ، سوشانت سنگھ

منگل 25 اگست 2015 16:46

شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ بول کر لڑکیوں کو متاثر کرنے کی کوشش کی ، سوشانت ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کے دائیلاگ بول کر کئی لڑکیوں کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے اپنے ایک بیان میں شانت نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کی فلم ” دل والے دلہنایاں لے جائیں گے “ بہت پسند کرتا تھا اور اسکول میں اس فلم کے ڈائیلاگ بول کر اکثر لڑکیوں کو متاثر کرنے کی بھی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح ہوں اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی اداکاری میں شاہ رخ اور دیگر سینئر کو دیکھ کر بہتری لانے میں بھی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔