اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کا مطالبہ کر دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 16:48

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کا مطالبہ کر دیا ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 25 اگست 2015 ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی نے حکومت سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کی جائے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام مال کی قیمت 37 ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی نیچے آ گئی ہے تاہم حکومت کو بھی چاہئیے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کرے. ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت کا فائدہ عوام تک بھی پہنچا چاہئیے لہٰذا حکومت کو اس سے متعلق اقدام اٹھانا چاہئیے.

متعلقہ عنوان :