اسلام آباد سٹی پروجیکٹ نے تاجروں کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں

منگل 25 اگست 2015 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) اسلام آباد کے سیف سٹی پروجیکٹ نے تاجروں کے لئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں اور اب وہ تاخیری حربوں اور جگہ جگہ پڑے گھڑوں کی وجہ سے اس پروجیکٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں حالانکہ تاجروں نے اس پروجیکٹ کو دیگر سہولیات سمیت مفت بجلی کی فراہمی بھی پیش کی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجروں نے چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے سے بھی وقت مانگا ہے اور کام کی تاخیر کی وجہ ے مظاہروں کا اعلان بھی کیا ہے ۔

13 جولائی کو نادرا کے رکن شاہد حامد نے جو اس پروجیکٹ کے سربراہی بھی ہیں قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بتایا کہ 124 ملین ڈالرز کا یہ پروجیکٹ رواں سال اکتوبر کو مکمل ہو جائے گا ۔ اس پروجیٹ کے تحت 1950 کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان میں سے 1706 کیمرے نگرانی کے ہوں گے اور 244 گاڑیوں کی مینجمنٹ کے لئے استعمال میں لائے جائیں گے ۔

اس کے علاوہ فائبر اپٹک کیبلز بھی شہر بھر میں بچھائی جائیں گی تاکہ تمام کیمرے ایک ہی کمان سنٹر سے منسلک ہوں اور یہ پراجیکٹ ایک چائنا کمپنی کو دیا جا رہا ہے ۔ اس پروجیکٹ سے دیگر مارکیٹوں کے علاوہ اسلام آباد کی سپرمارکیٹ کے تاجر زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ تاہم سی ڈی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ صرف سپرمارکیٹ اس پروجیکٹ سے متاثر نہیں ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :