تائیوانی لڑکے نے 1.5 ملین مالیت کی پینٹنگ میں چھید کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 17:01

تائیوانی لڑکے نے 1.5 ملین مالیت کی پینٹنگ میں چھید کر لیا۔

تائیوان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء): تائیوانی لڑکے نے 1.5 ملین مالیت کی پینٹنگ میں چھید کر دیا۔ ہم سب اپنے زندگی میں کسی خوفناک واقعہ کے رونما ہونے سے ڈرتے ہیں اور جب وہ رونما ہو جاتا ہے تو دعا کرتے ہیں کہ یہ حقیقت نہیں بلکہ ایک خواب ہو۔ کسی کے لیے امتحان میں فیل ہونا ایک ڈراؤنا خواب ہے تو کسی کے لیے کسی اونچائی سے گر جانا۔

(جاری ہے)

تاہم تائیوان میں مقیم ایک لڑکے کی زندگی اس وقت ایک ڈراؤنا خواب بنی جب اس نے 1.5 ملین ڈالر مالیت کی ایک پینٹنگ میں چھید کر دیا۔ تائیوان نیوز کے مطابق پینٹنگ کی نمائش کے میزبان کا کہنا ہے کہ اس نقصان کا الزام نوجوان پر نہیں لگایا جائے گا اور نہ ہی نوجوان کو اس نقصان کی بھرپائی کرنا ہو گی، اس کا کہنا تھا کہ نوجوان خاصا نروس تھا تاہم نمائش میں موجود تمام پینٹگز انشورنش شدہ ہوتی ہیں جس کے باعث نوجوان کی جان خلاصی ہو گئی۔