قومی ٹیم کے 2016ء میں دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا گیا

منگل 25 اگست 2015 17:01

قومی ٹیم کے 2016ء میں دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2016ء میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کا اعلان کر دیاہے ،قومی ٹیم سپاٹ فکسنگ کے بعد پہلی بار انگلینڈ کے دورے پر جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ 4 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ ، 5 میچوں پر مشتمل ون ڈے میچز کی سیریز اور واحد ٹی ٹونٹی کے ساتھ آئرلینڈ کے ساتھ بھی دو ون ڈے کھیلے گی ۔ قومی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ 14جولائی کو لارڈز ، دوسرا ٹیسٹ 22جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ ، تیسرا ٹیسٹ 3اگست سے ایجبیسٹن اور چوتھا اور آخری ٹیسٹ 11 اگست کو اوول کے مقام پر کھیلے گی ۔ واضح رہے کہ 2010ء میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد کے بعد قومی ٹیم کا یہ پہلا دورہ انگلینڈ ہو گا ۔