Live Updates

نیب نواز شریف ، شہباز شریف ، شجاعت ، پرویز الٰہی کیخلاف اربوں کی کرپشن کی تحقیقات 15سال بعد بھی مکمل نہ کرسکا

نواز شریف پر ایف آئی اے بھرتیاں ، رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں کرپشن جبکہ چوہدری برادران پر اڑھائی ارب کی کرپشن کے الزامات ہیں

منگل 25 اگست 2015 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) نیب حکام پندرہ سال گزر جانے کے باوجود وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کیخلاف اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکی ۔

(جاری ہے)

نیب کی طرف سے عدالت عظمی میں جمع کی گئی ایک حالیہ رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف شہباز شریف کیخلاف رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں 126ملین کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات سال 2000ء میں مشرف دور میں شروع ہوئی تھیں جو تاحال مکمل نہیں کی جاسکیں نواز شریف کیخلاف ایف آئی اے میں ناجائز بھرتیوں کی تحقیقات 1999ء میں شروع کی گئیں جو تاحال مکمل نہیں ہوسکیں ان بھرتیوں کیخلاف میجرجنرل ریٹائرڈ ایم ایچ انصاری نے نیب میں درخواست ثبوت کے ساتھ دی تھی بھرتی ہونے والے متعدد افسران اب اپنی ریٹائرمنٹ بھی لے چکے ہیں رپورٹ کے مطابق شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کیخلاف ناجائز اثاثے بنانا اور اڑھائی ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات 12اپریل 2000ء میں شروع ہوئیں جو 15سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکیں نیب نے یہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے جس کا تین رکنی کمیشن جائزہ لے رہا ہے

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات