الیکشن کمیشن کا پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ ، پاک فوج کوکوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے پر غور ،بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آر اوز ، آر اوز اور اے آر اوز کو ہدایات جاری

منگل 25 اگست 2015 17:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کر لیا،پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے پر غور ،بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آر اوز ، آر اوز اور اے آر اوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں کروانے کیلئے تیاریاں مکمل کررہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے کیلئے رینجرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے پر بھی غو ر کیا جارہاہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ چند روز میں وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سے رابطہ کرے گی اور مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا۔دوسری طرف الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز ، آر اوز اور اے آر اوز کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں،جن میں کہا گیا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی اگر اسی کی سیاسی وابستگی سامنے آئی تو سخت ایکشن ہو گا۔