اسلام آباد : الیکشن کمیشن ن لیگ سے ملا ہوا ہے، تما جماعتوں کو لے کر حکومت کے پاس جاوں گا اگر انصاف نہ ملا تو مجبورا سڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔ پی ٹیآئی چئیر مین عمران خان کی پریس کانفرنس
سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 17:56
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) : بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کو دھاندلی کے ثبوت پیش کیے، جس کے لیے دن رات کام کیا۔ جو جو الیکشن کمیشن کے اوپر جوڈیشل کمیشن نے نکات اٹھائے تھے ان کو مد نظر رکھتے ہوئے خط لکھا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھا گیا جواب ایک مذاق ہے۔
4حلقے کھولنے کا مطالبہ آئندہ الیکشن کی شفافیت کے لیے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن کا ہر فیصلہ مایوس ہونے کے باوجود قبول کیا۔جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر تکلیف کے باوجود سابق چیف الیکشن کمشنر ناصر الملک کی عزت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے بھی سب کے سامنے ٹربیونل کا فیصلہ قبول کیا ہے۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ میں بحیثیت ایک پاکستانی یہ حق رکھتا ہوں کہ الیکشن کمیشن مجھے جواب دے۔
الیکشن کمیشن کو اور کچھ نہیں کم از کم سوالوں کے جوابات دینے چاہئیں کیونکہ یہ میرا حق ہے۔ الیکشن ٹربیونل لاہور کی رپورٹ کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن کے سو ووٹ دوسرے پولنگ اسٹیشن سے ڈالے گئے ہیں رپورٹ میں جسٹس کاظم ملک کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ غلطی ہو لیکن دھاندلی کے عنصر کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے علاوہ باقی تمام چار ممبران دھاندلی میں ملوث تھے۔پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن کے ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اکیس پارٹیوں نے کہا تھا کہ دھاندلی ہوئی ہے لہٰذا میں نے شاہ محمود قریشی کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہ باقی تمام جماعتوں سے بھی رابطہ کریں۔ ہم سب اکٹھا ہو کر حکومت کے پاس جائیں گے انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت نے الیکشن کے خلاف اسی فیصد پٹیشن تکنیکی بنیادوں پر رد کرواد یں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی الیکشن کمیشن کے معاملے کو اٹھائیں گے۔ لیکن جب سارے دروازے بند کر دئے جائیں گے تو مجھے مجبوراً سڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف نہ ملا تو میں الیکشن کمیشن کے باہر بھی احتجاج کروں گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے آخر میں بر ملا کہا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ساتھ مل کر دھاندلی کی ہے. اور کیا یہ وہی الیکشن کمیشن ہے جو این اے 122 میں ری پولنگ کروائے گا. اس الیکشن کمیشن نے تو گذشتی انتخابات میں دھاندلی ہے جس کا واضح ثبوت ٹربیونل کی رپورٹ ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.