چینی انرجی کمپنی نے دریائے سندھ پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں دلچسپی ظاہر کر دی
تھری گارجز کارپوریشن کی وزارت پانی و بجلی سے 7 سے 8 توانائی منصوبوں کے جائزہ کیلئے بنیادی ڈیٹا فراہم کرنے کی درخواست حکومت کی توانائی منصوبوں کیلئے چینی کمپنی سے ہر طرح کاتعاون کریگی، دونوں ممالک کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہونگے، خواجہ محمد آصف
منگل 25 اگست 2015 18:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) چینی انرجی کمپنی تھری گارجز کارپوریشن نے دریائے سندھ پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے 7 سے 8 منصوبوں کے جائزہ کیلئے بنیادی ڈیٹا فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے توانائی منصوبوں کیلئے چینی کمپنی کو ہر طرح کی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔
منگل کو وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سے چینی انرجی کمپنی تھری گارجز کارپوریشن کے وفد نے چیف ایگزیکٹو کن گاؤ بن کی قیادت میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران توانائی کے مختلف منصوبوں سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر کو وفد کی طرف سے بتایا گیا کہ چینی کمپنی دریائے سندھ کے بالائی علاقوں پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہے ۔
وفاقی وزیر نے دیامر بھاشا ، بھونجی ، تھاکوٹ اور ان جیسے دیگر منصوبوں کی طرح ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مذکورہ منصوبوں سے 35 ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہو سکے گی۔ چینی کمپنی کے وفد نے اپر انڈس پر 7 سے 8 ہائیڈرو پاور منصوبوں کے جائزہ کیلئے بنیادی ڈیٹا فراہم کرنے کی درخواست کی جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین واپڈا انہیں مکمل ڈیٹا فراہم کرینگے جبکہ وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ ان سے ہر طرح کا تعاون کرینگے ۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں ہائیڈروپاور منصوبوں کی اہمیت بھی اجاگر کی ۔ انہوں نے کہاکہ پاک چینی اقتصادی راہداری دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ تعمیر ہو گی اس لئے توانائی کے میگا پراجیکٹس اس راہداری کی کامیابی اور نئی راہیں متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔ وفاقی وزیر نے ملک میں انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے چینی کمپنیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔مزید اہم خبریں
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.