تل ابیب میں ایرانی سفارت خانے کا علامتی بینر لہرا دیا گیا

ہم جلد ہی اسرائیل میں ایرانی سفارت خانے کے قیام کا اعلان کریں گے،انسانی حقوق تنظیمیں

منگل 25 اگست 2015 18:17

تل ابیب میں ایرانی سفارت خانے کا علامتی بینر لہرا دیا گیا

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) اسرائیل میں ایرانی سفارت خانے کے قیام اور دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی کوششیں کرنے والے انسانی حقوق کے کارکنوں، فن کاروں اورعام شہریوں نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے تل ابیب میں واقع عمارت پر ایک بینر بھی لہرا دیا ہے جس پرعلامتی طور پر جلد ہی اسرائیل میں ایرانی سفارت خانے کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تل ابیب میں واقع کئی منزل عمارت پر لگائے گئے بینر پرعبرانی زبان میں ہم جلد ہی اسرائیل میں ایرانی سفارت خانے کے قیام کا اعلان کریں گے کے الفاظ درج ہیں۔ دوسری جانب سیاسی پیشواؤں کو اقدام سخت ناگوار گذرا ہے اور انہوں نے دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کے قیام کی کوششیں کرنیوالوں کو کڑی تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :