ظہیر خان ، گریم سوان کیریئر کے خطرناک باؤلر تھے ، شکر ہے وسیم اکرم کا صرف نوجوانی میں سامنا کیا، کمار سنگاکارا
منگل 25 اگست 2015 18:38
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)عظیم سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے بھارتی فاسٹ باؤلر ظہیر خان اور سابق انگلش اسپنر گریم سوان کو اپنے کیریئر کا سب سے خطرناک باؤلر قرار دیا ہے۔سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچوں کی چاروں اننگ میں اسپنر روی چندرہ ایشون نے انہیں اپنا شکار بنایا لیکن سنگاکارا کا کہنا ہے کہ 15 سالہ کیریئر میں ان کے نزدیک سب سے خطرناک باؤلر ہندوستان کے ظہیر خان اور سابق انگلش اسپنر گریم سوان تھے۔
اس سوال پر انہیں گزشتہ سالوں میں کن باؤلرز نے سب سے زیادہ چیلنج کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں ایشون نے لیکن اس کے علاوہ ظہیر خان اور گریم سوان نے۔سنگاکارا نے کہا کہ جب بھی میں اس طرح کے باؤلرز کے خلاف کھیلتا تھا تو کبھی کبھار ناکام رہتا تھا لیکن ہمیں اپنے حکمت عملی بہتر بناتے ہوئے اس سے باہر آنا ہوتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ میں نے وسیم اکرم کا صرف اپنی نوجوانی میں سامنا کیا، انہوں نے مجھے ایک مرتبہ آؤٹ کیا اور ان کا باؤلنگ اسٹائل بہت شاندار تھا، اس طرح کے کرکٹرز کے خلاف کھیلنا بہت بڑا چیلنج تھا۔
واضح رہے کہ سنگاکارا ہندوستان کے خلاف کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں جہاں ان کی ٹیم کو میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے شاندار کیریئر کے دوران 134 ٹیسٹ میچوں میں 57.4 کی بہترین اوسط سے 12 ہزار 400 رنز اسکور کیے۔اپنے دور کے عظیم ترین بلے باز تصور کیے جانے والے سری لنکن کھلاڑی کا اکثر آسٹریلین بلے باز ڈان بریڈ مین سے موازنہ کیا جاتا رہا خصوصاً ان کے بچپن کے کوچ اس بات پر مصر رہے لیکن سنگاکرا نے اسے ایک مذاق قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ میرے کوچ یقیناً مذاق کر رہے ہوں گے، میں نے بریڈ مین کی ویڈیو دیکھی ہیں اور وہ سب سے برتر تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کی دعوت
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
پی سی بی کا قابلِ ستائش اقدام، بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.