نیوزی لینڈ کی خاتون گالفر لیڈیا کو نے تیسری بار کینیڈین اوپن ٹائٹل جیت لیا

منگل 25 اگست 2015 19:29

نیوزی لینڈ کی خاتون گالفر لیڈیا کو نے تیسری بار کینیڈین اوپن ٹائٹل ..

مونٹریال ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) نیوزی لینڈ کی پروفیشنل گالفر لیڈیا کو نے گزشتہ چار برسوں کے دوران تیسری بار کینیڈین ویمنز اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔ لیڈیا نے حریف امریکن گالفر لیوس کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

فروری 2015ء میں لیڈیا نے 17 برس کی عمر میں عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی تھی اور وہ پروفیشنل گالف میں یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی کم عمر گالفر بن گئی تھیں۔ لیڈیا کو نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈین اوپن کا ٹائٹل جیتنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کیلئے مزید ٹائٹلز جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گی۔