` اسلام آباد، ایف آئی اے کا چھاپہ ، تین انسانی سمگلرز گرفتار

سترہ پاسپورٹ اور جعلی کرنسی سمیت کرنسی بنانے والے آلات برآمد`

منگل 25 اگست 2015 19:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سترہ پاسپورٹ اور جعلی کرنسی سمیت کرنسی بنانے والے آلات بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے نے ایک چھاپہ کے دوران تین ملزمان طارق بشیر ، محمد راشد ، اور قدیر نامی شخص کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 17پاسپورٹ برآمد کئے جس پر جعلی ویزے مختلف ممالک کے لگے ہوئے تھے علاوہ ازیں ملزمان جعلی کرنسی کے دھندہ میں بھی ملوث تھے جن کے قبضہ سے بلیک نوٹ پیپر بنڈلز نوٹ بنانے والا کیمکلز اور گلاس پلیٹ برآمد کئے ہیں تفتیشی ادارہ نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :