` مضاربہ سکینڈل ، مرکزی ملزم مفتی احسان ضمانت کیس میں نیب کا چیک لینے سے انکار ، نقد رقم مانگ لی `

منگل 25 اگست 2015 19:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم مفتی احسان کی جانب سے ضمانت کیلئے دائر درخواست کیس میں نیب نے چیک لینے سے انکار کرتے ہوئے نقد رقم مانگ لی ہے ۔ گزشتہ روز جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عباسی اور نیب پراسکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے مفتی احسان کی جانب سے دس کروڑ روپے کا چیک پیش کیا جسے نیب نے لینے سے انکار کردیا نیب کے وکیل نے نقد کی صورت میں رقم مانگ لی بعد ازاں عدالت نے سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی واضح رہے کہ مفتی احسان نے آٹھ ارب روپے چھ اقساط میں جمع کروانے کی تفصیل عدالت میں جمع کروا رکھی ہے ۔

(ر اش د) `

متعلقہ عنوان :