صدرممنون حسین نے سندھ ہائیکورٹ کے6ایڈیشنل ججزکومستقل کرنیکی منظوری دیدی

منگل 25 اگست 2015 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء ) صدرممنون حسین نے سندھ ہائیکورٹ کے6ایڈیشنل ججزکومستقل کرنیکی منظوری دیدی۔منگل کو ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پرپارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پرسندھ ہائیکورٹ کے6ایڈیشنل ججزکومستقل کرنیکی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونیوالے ججوں میں جسٹس نذراکبر، مسزاشرف جہاں ، جسٹس محمد جنید غفار ، جسٹس ظفراحمد راجپوت ،جسٹس شاہنوازطارق،جسٹس عبدالمالک گاڈی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :