سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی محکمہ ڈاک کی کارکردگی پر شدید تنقید ، ایک ماہ کے اندر اصلاحاتی ایجنڈے کو حتمی دے کر پیش کرنے کی ہدایت
حکومت کو بجٹ بڑھانے کی سفارش نہیں کرینگے ، گریڈ ایک تا 15کے ملازمین اور گریڈ 16 تا 22 کے افسران کی سالانہ تنخواہوں کے حجم بارے بتایا جائے، کمیٹی کا استفسار
منگل 25 اگست 2015 20:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے محکمہ ڈاک کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ کے اندر محکمے میں اصلاحات کے ایجنڈے کو حتمی دے کر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے، محکمہ ڈاک کی جب تک کارکردگی بہتر نہیں ہو گی، قائمہ کمیٹی حکومت کو بجٹ بڑھانے کی سفارش نہیں کرے گی، بتایا جائے کہ گریڈ ایک تا 15کے ملازمین اور گریڈ 16 تا 22 کے افسران کی سالانہ تنخواہوں کا حجم کیا ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چند افسران کی وجہ سے محکمہ ڈاک ترقی نہیں کر رہا، سیکرٹری مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ محکمہ ڈاک بارے قائمہ کمیٹی کے تحفظات درست ہیں۔
منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیئرمین داؤد خان اچکزئی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ ڈاک نے اپنے شعبہ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ڈاک میں 48 ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں، جنہیں گریڈ 16 تا 22 کے افسران کی تعداد 297 ہے جبکہ ملک بھر میں 13 ہزار سے زائدڈاکخانے موجودہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.