Live Updates

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف مہم جوئی کا باقاعدہ آغاز کردیا‘شاہ محمودقر یشی کا پیپلزپارٹی سے رابطہ

منگل 25 اگست 2015 20:44

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف مہم جوئی کا باقاعدہ آغاز کردیا‘شاہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف مہم جوئی کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے‘شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا موقف الیکشن کمیشن کے خلاف ایک ہی ہے پیپلزپارٹی بھی الیکشن کمیشن ممبران کے استعفوں کا مطالبہ کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ( ن) لیگ کے ساتھ مل کر کا م کر رہی ہے اور اس حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات