سابق صدر آصف علی زرداری کاپیپلز پارٹی ملتان کے سابق صدر عبدالقادر قادری کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 25 اگست 2015 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر کے سابق صدر عبدالقادر قادری کی وفات پر ان کے صاحبزادے منظور قادر قادری ایڈووکیٹ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ انہیں عبدالقادر قادری کی وفات کی خبر سن کر سخت دکھ اور رنج پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد کی وفات ایک عظیم صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور اہل خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :