پاک بھارت سیریز کے حوالے سے پی سی بی کا بی سی سی آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 25 اگست 2015 21:41

پاک بھارت سیریز کے حوالے سے پی سی بی کا بی سی سی آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) پاک بھارت سیریز کے حوالے سے پی سی بی نے بی سی سی آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سیریز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کے سیکرٹری کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان طے پانے والے ایم او یو کی یاد دہانی کروائی جائے گی۔ خط میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری کو اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنے کا بھی کہا جائے گا۔