دنیا کے 1200 امیرترین افراد ۔تمام میں صرف ایک مشترکہ عادت
فہد شبیر منگل 25 اگست 2015 22:03
واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اگست۔2015ء)سٹیو سیبولڈ, بروک کالج کا طالب علم تھا، تب سے ہی اسے امیر بننے کا شوق تھا۔ کالج کے دنوں سے ہی اس نے دنیا کے امیر ترین افراد کے انٹرویو لینے کا فیصلہ کیا۔ تب سے اب تک ،گذشتہ 30 سالوں میں، سٹیو 1200 کروڑ پتی افراد کے انٹرویو لے چکا ہے۔سٹیو اب خود بھی غریب نہیں رہا۔ اپنی محنت کے بل بوتے پر وہ بھی کروڑ پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
سٹیو نے ان انٹرویوز اور مشاہدے کی بنا پر ان تمام امیر ترین افراد کی ایک مشترکہ عادت کا پتہ چلایاہے۔ سٹیو نے بتایا کہ اس نے جتنے بھی امیرترین افراد کے انٹرویو کیے، اُن سب نے خود کومطالعے سے تعلیم یافتہ بنایا۔سٹیو نے بتایا کہ کسی بھی امیر آدمی کے گھر چلے جائیں، وہاں پر ایک لائبریری لازمی ہوگی۔(جاری ہے)
یہ امیر افراد مطالعے کے ذریعے غور کرتے ہیں کہ کس طرح خود کو کامیاب بنایا جائے۔
سٹیو نے بتایا کہ متوسط طبقہ کے لوگ ناول پڑھتے ہیں،مختصر کہانیاں پڑھتے ہیں، اس کے بعد ٹائم بچے تو تفریحی رسالے کی ورق گردانی میں وقت گذارتے ہیں جبکہ اس کے برعکس امیر افراد پہلے خود کو بہتربنانے کے لیے پڑھتے ہیں پھر تفریح پر توجہ دیتے ہیں۔ سٹیو نے وارن بیفٹ کی مثال دی، جو روانہ کام کے اوقات کا 80 فیصد پڑھنے پر خرچ کرتا ہے۔ Rich Habits: The Daily Success Habits Of Wealthy Individualsکے مصنف تھامس کورلے کے مطابق 67 فیصد امیر افراد ہر روز صرف 1 گھنٹہ یا اس سے بھی کم ٹی دیکھتے ہیں جبکہ غریب افراد میں سے صرف 23 فیصد ایسے ہیں جو 1 گھنٹہ سے کم ٹی وی دیکھتے ہیں۔رئیلٹی شو کو دیکھنے والوں میں امیر افراد کی تعداد 6 فیصد ہوتی ہے جبکہ 78 فیصد غریب لوگ بڑے شوق سے رئیلٹی شو دیکھتے ہیں۔ سٹیو نے بتایا کہ امیر افراد روایتی ذریعہ تعلیم کو ضروری خیال نہیں کرتے، وہ کالج چھوڑنے کے بہت بعد بھی پڑھنا اور سیکھنا شروع کر دیتے ہیں جبکہ عام عوام سمجھتی ہے کہ امیر ہونے کے لیے ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری ضروری ہے۔ سٹیو کے مطابق امیر افراد کو ذرائع میں دلچسپی نہیں ہوتی بلکہ وہ صرف نتائج پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.