Live Updates

میں نے ایمانداری سے ووٹوں کی تصدیق کا کام کیا، ووٹوں کی تصدیق سے کسی کا سیاسی مقصد حاصل نہیں ہوتا تو نادرا قصور وار نہیں

چیئرمین نادرا عثمان مبین کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار

منگل 25 اگست 2015 22:04

میں نے ایمانداری سے ووٹوں کی تصدیق کا کام کیا، ووٹوں کی تصدیق سے کسی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) چیئرمین نادرا عثمان مبین نے کہا ہے کہ میں نے ایمانداری سے ووٹوں کی تصدیق کا کام کیا، ووٹوں کی تصدیق سے کسی کا سیاسی مقصد حاصل نہیں ہوتا تو نادرا قصور وار نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کی عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نادرا نے کہا کہ نادرا ایک قومی ادارہ ہے، اسے متنازع بنانا ملکی مفاد کے خلاف ہے، میں نے پوری ایمانداری سے ووٹوں کی تصدیق کا کام کیا، اب اگر ووٹوں کی تصدیق سے کسی کا سیاسی مقصد حاصل نہیں ہوتا، تو اس میں نادرا قصور وار نہیں ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :