Live Updates

جسٹس کاظم ملک کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر عمران خان کی شدید مذمت

muhammad ali محمد علی منگل 25 اگست 2015 22:08

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) جسٹس کاظم ملک کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر عمران خان نے شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کیخلاف فیصلہ دینے والے جج جسٹس کاظم ملک کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے جسٹس کاظم ملک کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے نااہل اور کرپٹ وزیروں کی جانب سے معزز جج کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :