سیف علی خان کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا بھرپور جواب

muhammad ali محمد علی منگل 25 اگست 2015 22:30

سیف علی خان کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، پاکستانی اداکار حمزہ علی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) سیف علی خان کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی جانب سے ان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم فینٹم کی پاکستان میں نمائش پر لگنے والی پابندی کے بعد پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی تھی۔

اس حوالے سے اب پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے سیف علی خان کو بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردی پیغام میں حمزہ علی عباسی کی جانب سے سیف علی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ جب پاکستان کی فلمیں وار اور بن رائے کی نمائش پر بھارت میں پابندی عائد کی گئی تھی تب کسی پاکستانی کی جانب سے ہندوستان کیخلاف ہرزہ سرائی نہیں کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سیف علی خان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ایک مبینہ دہشت گرد کا پاکستانی عدالت میں جانا مضحکہ خیز بات ہے تو وہ غلط ہیں۔ اصل مضحکہ خیز بات تو یہ ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قاتل نریندر مودی ہندوستان کا وزیراعظم ہے۔ حمزہ علی عباسی نےکہا ہے کہ وہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ سیف علی خان جیسے نفرت پھیلانے والے اداکار اور فینٹم جیسی نفرت انگیز کے باعث انہیں بھارت سے اب کسی اچھائی کی امید نہیں رہی۔

متعلقہ عنوان :