ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے گلے پڑگئی
ایان علی کو کبھی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مدعو نہیں کیا گیا، چیئرمین پبلک ایڈمنسٹریشن
منگل 25 اگست 2015 23:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے گلے پڑگئی۔ چیئرمین نے ماڈل ایان کی آمد پر ملنے والے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایان علی کو کبھی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مدعو نہیں کیا گیا۔چیئرمین ڈی پی اے سید شبیب الحسن نے ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد پر ملنے والے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا ہے ۔
اپنے جواب میں انہوں نے شوکاز نوٹس میں ایان علی کی "خاطر مدارت" کا لفظ استعمال کرنے کی سختی سے تردید کی۔(جاری ہے)
جواب کے مطابق ماڈل ایان علی کو کبھی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مدعو نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایان علی کی آمد سے پہلے سیکورٹی اسٹاف کو بتادیا تھا کہ وہ بن بلائی مہمان ہیں، چیئرمین سیکورٹی اسٹاف چاہیں تو بن بلائی مہمان کو کیمپس آنے سے روک سکتے ہیں۔
خط کے مطابق ایان علی کے ہمراہ کئی مسلح گارڈز تھے جن کی وجہ سے انہیں واپس بھیجنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایان علی کی خاطر مدارت کی اور نہ ہی ایسی کسی سرگرمی میں حصہ لیا۔خط میں یہ بھی لکھا گیا کہ ایسے اکیڈمک پروگرامز میں ڈپارٹمنٹ چیئرمین مختصر وقت کیلئے شرکت کرتے ہیں لیکن اس پروگرام میں انہوں نے شرکت نہیں کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.