راولپنڈی : بے نظیر بھٹو قتل کیس، امریکی صحافی مارک سیگل اپنا بیان ریکارڈ نہیں کروا سکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 10:54

راولپنڈی : بے نظیر بھٹو قتل کیس، امریکی صحافی مارک سیگل اپنا بیان ریکارڈ ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) : بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل آج اپنا بیان ریکارڈ نہیں کروائیں گے. تفصیلات کے مطابق بے نظیر قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ امریکی صحافی مارک سیگل آج بیان رکارڈ نہیں کرائیں گے، امریکی حکام نے عدالت کو بتایا کہ مارک سیگل کی طبیعت ناساز ہے، لہٰذا ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت ہو ئی ،امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کا خط عدالت میں پیش کیا گیا،خط میں عدالت سے استدعاکی گئی کہ مارک سیگل آج بیماری کے باعث اپنا بیان رکارڈ نہیں کروائیں گے، لہٰذاایک ماہ کا وقت دیا جائے ، خط وزارت خارجہ کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے آج عدالت میں ریکارڈ کیا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :