شادی کو یادگار بنانے کے لیے جوڑے نے انتہائی منفرد انداز اپنا لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 11:23

شادی کو یادگار بنانے کے لیے جوڑے نے انتہائی منفرد انداز اپنا لیا۔

امریکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء): شادی کو یادگار بنانے کے لیے لوگ نت نئے اور انوکھے طریقے ڈھونڈتے ہیں۔ شادی کو یادگار بنانے کے لیے ایسے ہی موقع کی تلاش میں ایک امریکی جوڑے نے سمندر کی گہرائی میں شادی رچا کر اپنی شادی کو یادگرا بنا لیا۔ دنیا میں ہر کوئی اپنی شادی کی تقریب خوبصورت اور یاد گار بنانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

میامی کے نوجوان جوڑے کی یادگار شادی کی خواہش انہیں فلوریڈا کے جزیرے کی لارگو کے ساحل پر لے آئی۔ انہوں نے شادی کے لیے دن اور مقام کا انتخاب مشہور زیر آب مجمسہ کرسٹ آف دی ڈیپ کی تنصیب کے 50سال مکمل ہونے کی مناسبت سے کیا۔ دولہا دلہن ماسک اور ڈائیونگ سوٹ پہنے گہرے سمندر میں اتر گئے۔ 25فٹ گہرائی میں مجسمے کے ساتھ شادی کی مکمل رسومات ادا کی گئیں اور سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔