ہالی ووڈ کامیڈی فلم” کنگ فْو پانڈ ا 3“کاکلپ جاری کر دیا گیا
فلم آئندہ برس 29جنوری کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا
بدھ 26 اگست 2015 11:26
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)بچوں کے لیے ہے خوشخبری ، کنگ فو پانڈا ایک بار پھر آرہا ہے، اپنی دلچسپ حرکتوں سے سب کا دل لبھانے۔ہالی ووڈ کی نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈایکشن کامیڈی فلم” کنگ فْو پانڈ ا 3“کاکلپ جاری کر دیا گیا۔ دنیا بھر میں کھڑکی توڑ بزنس کرنیوالی کنگ فو پانڈا سلسلے کی پہلی فلم 2008میں ریلیز کی گئی جبکہ اس کا سیکوئل2011میں سنیماگھروں کی زینت بنا جس نے فلم بینوں میں دھوم مچا دی ، اب اسی کڑی کی تیسری فلم مداحوں کیلئے پیش کی جا رہی ہے ۔
ایلزینڈرو کارلونی اور جینیفر یو نیلسن کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی”کنگ فْو پانڈا3“ کی کہانی گزشتہ حصوں کی طرح اس بار بھی مارشل آرٹس اور کنگ فْو کے ماہر ایک ایسے بہادر پانڈا کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کرتا ہے اورانہیں دھول چٹا دیتا ہے۔(جاری ہے)
امریکی اور چائینیز سنیما کی مشترکہ کاوش سے بننے والی اس فلم کو ملیسا کوب نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ اداکارجیک بلیک، اینجلینا جولی ،جیکی چن، ڈسٹن ہوفمین، لوسی لیو، ڈیوڈ کراس، سیٹھ روجن، جیمز ہونگ، ریبل وِلسن اور برائن کرینسٹن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
لگ بھگ 140ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس اینیمیٹیڈ ایکشن کامیڈی تھری ڈی فلم کو ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت آئندہ برس 29جنوری کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.