ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی نہ ہی اداکاری کی معلومات ہیں‘اداکارہ میرا

اداکارہ میرا کا عوام سے ماہرہ کی فلمیں اور اشتہارات دیکھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کرنے کا مشورہ ماہرہ خان فلم” رئیس“ میں بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ افروز ہو رہی ہیں

بدھ 26 اگست 2015 11:28

ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی نہ ہی اداکاری کی معلومات ہیں‘اداکارہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی نہ ہی وہ اداکا ری کے بارے میں کوئی خاص معلومات رکھتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ عوام ان کی فلمیں اور اشتہارات دیکھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم” رئیس“ میں بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ افروز ہو رہی ہیں، جبکہ بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان بھی ماہرہ خان کے مداح نکلے۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت ہی نکھری ہوئی اداکارہ ہے اور مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے بھی فلم میں ان کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہی انھیں فلم ’رئیس‘ کے لئے منتخب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :