آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین واحد ون ڈے میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

بدھ 26 اگست 2015 11:37

آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین واحد ون ڈے میچ جمعرات کو ..

بلفاسٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین واحد ون ڈے انٹرنیشنل (کل) جمعرات کو سول سروسز کرکٹ کلب، بلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے بعد آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ سے واحد ٹی 20 انٹرنیشنل اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ کینگروز کو ایشز میں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 31 اگست کو سوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 ستمبر کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا 5 ستمبر کو لندن میں کھیلا جائیگا، تیسرا 8 ستمبر کو مانچسٹرکے مقام پر کھیلا جائیگا، چوتھا 11 ستمبر کو لیڈز میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 13 ستمبر کو مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :