فخر پاکستان۔۔عطا اللہ کی صاحبزادی لاریب عطا نے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 12:35

فخر پاکستان۔۔عطا اللہ کی صاحبزادی لاریب عطا نے  پاکستان کا نام روشن ..

امریکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) : عطا اللہ کی صاحبزادی لاریب عطا نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاریب عطا  بصری اثرات (Visual effects)  میں مہارت رکھنے والی پاکستان کی پہلی نوجوان لڑکی ہیں۔ ہالی وڈ میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے سے  لاریب عطا کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔  لاریب نے 19  سال کی عمر میں 2006 میں ہالی وڈ میں قدم رکھا  جب انہوں نے ڈزنی، جارج مائیکل اور رولنگ اسٹون کے اشتہارات کے لیے کام کا آغاز کیا۔

16 سال کی عمر میں ہالی وڈ کے ایک فلم پروجیکٹ سے کام کا باقاعدہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

  لاریب عطا نے اولمپک چائنہ کے پرومو پر بھی کام کیا، علاوہ ازیں  نائیک فٹ بال ورلڈ کپ پرومو  میں بھی اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے جسے پوری دنیا میں دکھایا گیا۔ ان دونوں پروجیکٹس کے بعد لاریب عطا بی بی سی، سکائے اور سپینش ٹی وی جیسی بڑی بڑی میڈیا کمپنیوں کا حصہ بن گئیں۔ لاریب عطا گریویٹی، گوڈزیلا اور ایکس مین میں کام کرنے والی ٹیموں کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔واضح رہے کہ لاریب عطا پاکستانی لیجنڈ عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی ہیں. کم  ترین عمر میں ایسا اعزاز رکھنے پر لاریب عطا نے پاکستان کا نام اپنے والد ہی کی طرح روشن کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :