پاکستانی باکسرز کو مناسب سہولیات میسر آجائیں تو وہ فتوحات کے جھنڈے گاڑھ سکتے ہیں، عامر خان

بدھ 26 اگست 2015 12:43

پاکستانی باکسرز کو  مناسب سہولیات میسر آجائیں تو وہ فتوحات کے جھنڈے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستانینژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کابے پناہ ٹیلنٹ ہے،اگر نوجوانوں کو مناسب سہولیات میسر آجائیں تو وہ فتوحات کے جھنڈے گاڑھ سکتے ہیں، کراچی،لاہور راولپنڈی اورپشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں باکسنگ اکیڈمیزقائم کرکے نوجوانوں کوتربیت کے مواقع فراہم کرنا چاہتا ہوں،غیرملکی کوچز کو بھی پاکستان بلاکرباکسرز کی تربیت کروں گا،پاکستان میں مناسب تربیت اور فنڈنگ سے لاتعداد چیمپئنز تیارکیے جاسکتے ہیں ،کراچی ایک پْرامن شہر ہے۔

اسی سال دوبارہ پاکستان آکر اپنے نام سے فاوٴنڈیشن اورٹرسٹ قائم کرنے کا ارادہ ہے، رواں سال نومبر یادسمبرکے علاوہ اگلے برس فروری میں فائٹ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یہاں پر یس کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر ان کے والد سجاد خان ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل فیاض خان بھرٹ، معروف صنعتکار عقیل کریم ، سابق قومی ہاکی کپتان اولمپئن اصلاح الدین ، اولمپئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے، قبل ازیں عامرخان نے گردوں کے اسپتال کا دورہ کیا اور معروف سماجی شخصیت مولانا عبدالستار ایدھی کی عیادت کی، عامر خان نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی اور کے پی کے علاوہ کراچی میں بھی باکسنگ اکیڈمی قائم کرنا چاہتا ہوں، غیرملکی کوچز کو بھی پاکستان بلاکرباکسرز کی تربیت کروں گا، کراچی نے ماضی میں متعدد بڑے باکسرز پیدا کیے۔

پاکستان میں ٹیلنٹ موجود مگر سہولیت میسر نہیں، مناسب تربیت اور فنڈنگ سے لاتعداد چیمپئنز تیارکیے جاسکتے ہیں، اس کے لیے سخت محنت کے ساتھ عزم اور جذبے کا ہونا ضروری ہے، یہی وجہ ہے کہ آج امریکا، روس اور کیوبا کی اس کھیل میں حکمرانی ہے، عامر خان نے کہا کہ میں انگلینڈ میں رہتا ہوں لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے، کراچی ایک پْر امن شہر ہے، میں یہاں کی سڑکوں پر آزادانہ طور پرگھوم پھررہا ہوں، یہاں کے باسی بہت محبت کرنے والے ہیں، پہلے بھی کئی دوست تھے، مزید کچھ دوست بنالیے، کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچایا جاسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مولانا عبدالستار ایدھی ایک عظیم انسان ہیں، قوم ان کی صحتیابی کے لیے دعا کرے، اکیڈیمی کے قیام کیلیے وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملوں گا، اسی سال کے آخر میں دوبارہ پاکستان آکر اپنے نام سے فاوٴنڈیشن اورٹرسٹ قائم کرنے کا ارادہ ہے،اپنے پروفیشنل کیرئیرکے حوالے سے انھوں نے کہاکہ رواں سال نومبر یادسمبرکے علاوہ اگلے برس فروری میں فائٹ متوقع ہے۔

اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل فیاض خان بھرٹ نے کہاکہ سندھ حکومت عامرخان باکسنگ اکیڈمی کے قیام میں ہر ممکن مدد اور تعاون کرے گی، عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاکہ عامرخان کی پاکستان اور پاکستانیوں سے والہانہ محبت قابل فخر ہے، حکومت کو ان کے جذبے کی قدر کرنی چاہیے، سرکاری سرپرستی نہ ملنے پر عامر خان کی باکسنگ اکیڈمیز کے قیام میں بھر پور تعاون کیا جائے گا۔