انگلش کر کٹ ٹیم سے نکالے جانے والے پیٹرسن کوبر طانوی چینل کی جانب سے پر کشش آفر

بدھ 26 اگست 2015 12:43

انگلش کر کٹ ٹیم سے نکالے جانے والے پیٹرسن کوبر طانوی چینل کی جانب سے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)برطانوی سپورٹس ٹی وی چینل نے انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کو ماہرانہ تبصرے کرنے کیلئے 80ملین پاوٴنڈز میں 5سالہ معاہدے کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

ٹی وی حکام کاکہناہے کہ ہم پیٹرسن کو آئندہ ایشز سیریز میں ایشز پنڈت کے طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں اور ان کو معاہدے کی پیشکش بھی کردی ہے۔ پیٹرسن بگ بیش میں کمنٹری کرکے اپنی صلا حیتیں منوا چکے ہیں تاہم ان کا کسی بھی ٹی وی چینل سے باقاعدہ معاہد ہ نہیں اورانہوں نے اس آفر کا بھی تاحال جواب نہیں دیا۔دوسری طرف انگلش کرکٹ حکام نے اس آفر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔