ہربھجن سنگھ کولمبو میں رکشہ چلانے لگے،پہلی سواری کوہلی اور بنی کی ملی
بدھ 26 اگست 2015 12:43
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) سری لنکا سے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی اور سیریز برابر کرنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے کولمبو میں موج مستی شروع کردی، دوسرے میچ سے ڈراپ ہونے والے ہربھجن سنگھ نے وہاں باقاعدہ آٹو رکشہ چلانا شروع کردیااور انھیں پہلی سواری بھی کپتان ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر اسٹورٹ بنی کی صورت میں ملی۔ہربھجن نے گذشتہ روز تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے آٹورکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال رکھی جبکہ کوہلی اور بنی پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں۔
صرف یہی نہیں بھارتی کھلاڑیوں نے بیڈمنٹن سے بھی دل بہلایا۔(جاری ہے)
اس کھیل سے لطف اندوز ہونے والوں میں بھی ویرات کوہلی پیش پیش تھے، ان کے ساتھ تصویر میں ہربھجن سنگھ، ایشانت شرما، بھونیشور کمار اور چتیشورپجارا بیڈمنٹن کورٹ میں اپنی صلاحیتوں کی آزمائش کررہے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت کو گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں مضبوط ترین پوزیشن کے باوجود حیران کن طور پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، ٹیم اس نے کولمبو کے پی سارا اوول پر میزبان سائیڈ سے بھرپور بدلہ لیتے ہوئے 278 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی، اس طرح تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوچکی ہے، تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعے سے کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب پر شروع ہوگا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.