قومی مڈل آرڈر بلے بازعمر اکمل خاتون باوٴلر کے ہاتھوں کلین بولڈ

بدھ 26 اگست 2015 12:44

قومی مڈل آرڈر بلے بازعمر اکمل خاتون باوٴلر کے ہاتھوں کلین بولڈ

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل یوں تو اپنے بلے سے بڑے بڑوں کے چھکے چھڑانے کے ماہر ہیں لیکن ناروے میں ایک میچ کے دوران وہ ایک خاتون باوٴلر کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق باصلاحیت عمر اکمل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے بہترین بیٹسمین سمجھتے جاتے ہیں، اپنی جارحانہ بیٹنگ سے وہ پاکستان کو کئی میچز میں فتح دلا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ناروے میں کچھ ایسا ہوا کہ عمر اکمل خود بھی حیران رہ گئے اور انہیں آوٴٹ کرنے والی باوٴلر بھی خاتوں نکلیں۔اوسلو میں پاکستان میلے کے دوران لڑکیوں کی دو ٹیموں کا میچ ہوا، عمر اکمل کو بھی ایک ٹیم کا حصہ بنایا گیا، پہلے تو انہوں نے کچھ شاٹس کھیلیں لیکن پھر پاکستانینژاد اسما احمد کو چوکا لگانے کی کوشش میں بولڈ ہو گئے۔عمر اکمل کے آوٴٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی خوشی دیدنی تھی۔عمر اکمل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ناروے میلے میں شرکت کر کے بہت اچھا لگا، ناروے میں رہنے والے پاکستانیوں نے انہیں بہت پیار اور عزت دی۔