Live Updates

ملتان : این اے 154 کا فیصلہ خلاف آیا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنماجہانگیر ترین نے اپنے آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 12:57

ملتان : این اے 154 کا فیصلہ خلاف آیا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ پی ٹی آئی ..

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) :پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہاہے کہ دعا کرتے ہیں کہ این اے 154دھاندلی کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آئے اپنے آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر این اے 154 کا فیصلہ خلاف آیاتو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے کہاہے کہ یقین ہے کہ فیصلہ ان کے حق میں آئے گا، انہوں نے کہا کہ اگر فیصلہ حق میں آیاتوتحریک انصاف کا گراف بہت اوپر چلاجائے گا، ڈگری اور دھاندلی دونوں الزامات ہی ثابت ہوں گے، تاہم اگر فیصلہ خلاف آیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات