سیکرٹری دفاع عالم خٹک سے امریکی سینٹکام کے سربراہ کی ملاقات، افغان مذاکراتی عمل کی بحالی اور امریکی دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

بدھ 26 اگست 2015 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) سیکرٹری دفاع عالم خٹک سے امریکی سینٹکام کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے ملاقات کی جس میں افغان مذاکراتی عمل کی بحالی اور امریکی دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سیکرٹری دفاع عالم خٹک سے امریکی سینٹکام کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکی دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی جبکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ اور افغان مذاکراتی عمل کی بحالی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔