ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : یوسین بولٹ 200 میٹر ریس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 26 اگست 2015 13:30

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : یوسین بولٹ 200 میٹر ریس کے سیمی فائنل میں پہنچ ..

بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26اگست۔2015ء) جمیکا کے یوسین بولٹ اورامریکا کےجسٹن گیٹلن ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 200 میٹرز ریس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں جاری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 200 میٹرزہیٹ ایونٹ میں دنیا کے تیز ترین سپرنٹر بولٹ نے فاصلہ 20منٹ 28 سیکنڈز میں طے کیا اورامریکا کے جسٹن گیٹلن نے 20 منٹ 19 سیکنڈز میں طے کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ 400 میٹر سیمی فائنل خواتین ایونٹ میں امریکا کی الیسن فیلکس نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 49 منٹ 89 سیکنڈ میں طے کیا ۔ جمیکا کے شریکا جیکسن دوسرے اور بہاماس کی شوانے میلر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔