بیٹی کاآپریشن،سنجے دت کو ایک ماہ کیلئے رہائی مل گئی

بدھ 26 اگست 2015 13:59

بیٹی کاآپریشن،سنجے دت کو ایک ماہ کیلئے رہائی مل گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہیرد سنجے دت المعروف منابھائی کو عارضی رہائی مل گئی ہے ،یہ رہائی انہیں ان کی بیٹی کی سرجری کے لئے دی گئی درخواست پر دی گئی ہے۔انہیں 30دن کے لئے پیرول پر رہائی ملی ہے اور وہ اپنی بیٹی تریشالہ کے ناک کی سرجری میں موجود رہیں گے۔ماضی میں بھی سنجے دت کو پیرول پر رہا کیا جاتا رہا ہے اور ان کے ناقدین اس وی آئی پی سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں دسمبر 2014ء میں بھی رہائی ملی تھی تاہم اس میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔مئی 2013ء سے 2014ء کے دوران انہوں نے ایک انداز ہ کے مطابق 118دن جیل سے باہر گزارے۔چھپن سالہ سنجے دت کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور ان کے اسلحہ کے 1993ء میں ممبئی پر ہونے والے دھماکوں میں استعمال کا جرم ثابت ہونے پر 2007ء میں چھ سال قید کی سزا دی گئی تھی،وہ 18ماہ جیل میں رہے پھر انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔بھارتی فلم انڈسٹری کے ”منا بھائی“ آخری بار2014ء میں عامر خان کی فلم پی کے میں نظر آئے تھے۔