سائپرس (قبرص) نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 3 ماہ میں شہریت دینے کا اعلان

بدھ 26 اگست 2015 14:17

سائپرس (قبرص)  نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 3 ماہ میں شہریت دینے کا اعلان

نکوسیا ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) قبرص (سائپرس) نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 3 ماہ میں شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی ممالک میں شہریت حاصل کرنے کا آسان اور تیز ترین راستہ سرمایہ کاری ہے۔

(جاری ہے)

قبرص نے بھی اس دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں ہر اس فرد کو شہریت دینے کیلئے تیار ہے جو 2.5 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرے گا۔

آسان ترین شرائط پر شہریت دینے کے اس پروگرام کو ”براہ راست شہریت پروگرام“ کا نام دیا گیا ہے۔ قبرص حکام کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کی مذکورہ شرائط کو پورا کرنے پر ہر شخص کو تین ماہ کے دوران شہریت دے دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ شہریت کے خواہش مند حضرات کم از کم پانچ ملین یورو کی سرمایہ کاری کرنے پر پانچ افراد مل کر بھی شہریت حاصل کرسکیں گے۔