عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی

بدھ 26 اگست 2015 14:23

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی

لندن ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی۔ عالمی سطح پر منگل کو حصص بازاروں کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت میں ایک فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

یو ایس گولڈ فیوچرز برائے دسمبر کی ڈیلیوری 11.90 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1,141.50 ڈالر فی اونس میں طے پائی۔ پلاڈیم 540 ڈالر فی اونس قیمت میں 5.4 فیصد کمی کا حامل رہا جبکہ پلاٹیم کے سودے 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 975.74 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔ چاندی کی قیمت میں بھی 1.1 فیصد کمی آئی اور اس کے سودے 14.63 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔