دوہری شہریت کے حا مل اراکین پارلیمنٹ کے خلاف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 26 اگست 2015 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) دوہری شہریت رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی ہے جس میں انہوں نے مختلف ارکان پارلیمنٹ کو فریق بنایا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے دوہری شہریت والوں کی رکنیت ختم کرنے اور ان کو نااہل قرار دیا تھا تاہم عدالت کے اس فیصلے پر عمل نہیں ہو سکا ۔ عدالت اس حوالے سے حکومت سے جواب طلبی کرے ۔