Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مطالبے کو درست سمجھتے ہیں ، الیکشن کمیشن 4 ممبران کی وجہ سے متنازع ہوتا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کے موقف کی حمایت کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 14:57

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مطالبے کو درست سمجھتے ہیں ، الیکشن کمیشن 4 ممبران ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 اگست 2015ء) : اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے الیکشن کمیشن کے معاملے پر پی ٹی آئی کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں بد انتظامی پر الیکشن کمیشن کے اراکین کو باعزت طریقے سےمستعفی ہو جانا چاہئیے، الیکشن کمیشن 4 اراکین کی وجہ سے متنازع ہو چکا ہے، چاروں ممبرز کو مستعفی ہو جانا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران کے استعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کے مطالبے کو درست سمجھتے ہیں، انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران کا عہدوں پر قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں بھی ان ممبران سے متعلق بات کی تھی، شاہ محمود قریشی سے کہا ہے کہ اس معاملے پر پارٹی قیادت سے مشاورت کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمشنر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں ججوں کا بہت احترام کیا جاتا ہے۔ میں آج ہی اپنی پارٹی کے سامنے یہ کیس رکھوں گا۔ این اے 122 کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایاز صادق محترم شخص ہیں انہوں نے فیصلہ قبول کیا. وہ چاہتے تو اسمبلی میں پی ٹی آئی کے استعفوں کو قبول کر کے جان چھڑا سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات