پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قیام کیلئے کل مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائینگے، قومی سٹاک ایکسچینج کے قیام سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ جائیں گے اور کیپٹل مارکیٹ کو ترقی ملے گی،ترجمان ایس ای سی پی

بدھ 26 اگست 2015 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان کی تینوں سٹاک مارکیٹس کراچی سٹاک ایکسچینج، لاہور سٹاک ایکسچینج اور اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کو ملا کر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 27اگست کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ان کے بقول قومی سٹاک ایکسچینج کے قیام سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ جائیں گے اور کیپٹل مارکیٹ کو ترقی ملے گی۔واضح رہے کہ ان دنوں عالمی مارکیٹس شدید بحران کا شکار ہیں اور سٹاک منڈیوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری نقصان سے دوچار ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :